منشیات معاملہ۔تلگو اداکار ترون سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

   

حیدرآباد22ستمبر(یواین آئی) منشیات کے معاملہ میں آج ایک اور ٹالی ووڈ اداکار سے ای ڈی نے پوچھ تاچھ کی ہے۔ ترون آج حیدرآباد میں ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہوئے ۔سال 2017میں محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے منشیات کا معاملہ درج کیاتھا۔ اداکار سے منشیات معاملہ سے جڑے رقم کی غیر قانونی منتقلی کے معاملہ میں پوچھ تاچھ کی گئی۔