منشیات منتقل کرنے والی بین ریاستی ٹولی بے نقاب 2 افراد گرفتار

   

حیدرآباد 16 اپریل (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون ؤ اپل پولیس نے ایک بین ریاستی منشیات منتقل کرنے والی ٹولی کا پردہ فاش کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو راجستھان سے منشیات حیدرآباد منتقل کررہے تھے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی میںایس او ٹی نے 23 سالہ منوج وشنوئی ساکن جولاپلی کریم نگر اور 32 سالہ بدھارام عرف شیواجی متوطن جودھپور راجستھان کو گرفتار کرلیا۔ اس ٹولی کا ایک اور رکن مفرور ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 100 گرام ایم ڈی ایم اے، 500 گرام افیون اور 4 موبائیل فون کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 5 تا 6 ہزار روپے فی گرام منشیات کو راجستھان سے خرید کر حیدرآباد میں 10 تا 12 ہزار فی گرام فروخت کررہے تھے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ ع