حیدرآباد 10جولائی(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع میڑچل ملکاجگری کے بہادر پلی، ڈنڈیگل میں منشیات کا پتہ چلانے کیلئے دکانات، کافی شاپس اور دیگر تجارتی اداروں کی پولیس کی جانب سے تلاشی لی گئی۔اس تلاشی کیلئے خصوصی طورپرتربیت یافتہ سائبرآباد پولیس ڈاگ اسکواڈ کے کتے تیجا کی خدمات حاصل کی گئیں۔شہر حیدرآباد اور اس کے نواحی علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ کے معاملات میں اضافہ پر ان کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سے سرگرمی سے مہم چلائی جارہی ہے ۔حالیہ عرصہ کے دوران پولیس نے کئی افراد کو منشیات کے معاملات میں گرفتار کیا ہے ۔ پولیس منشیات کی فروخت اور اس کے استعمال کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کررہی ہے کیونکہ شہر میں قتل کی وارداتوںمیں اضافے کی ایک وجہ منشیات کا استعمال بھی بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے حالیہ عرصہ میں اس سلسلہ میں کئی افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔