منشیات کی فروختگی پر 26 افراد کیخلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ

   

حیدرآباد : منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت گیر کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے رچہ کنڈہ پولیس نے 26 افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ کمشنر پولیس مہیش بھگوت نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اسپیشل آپریشن ٹیموں کو چوکنا کردیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ سال 2017 ء سے تاحال ایس او ٹی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 مقدمات درج کئے۔ سال 2017 ء میں 15 سال، 2018 ء میں 18 ، 2019 ء میں 11 اور جاریہ سال 9 مقدمات درج کئے گئے اور 122 افراد بشمول 7 بیرونی شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور 2025 کیلو گانجہ ، 25 ایل ایس ڈی نمبرس ، 12 گرام براؤن شوگر، 598 گرام ہیرائن ، 378 گرام کوکین، 500 بابا ٹائیلیٹ و دیگر نشیلی ممنوعہ اشیاء کو ضبط کیا تھا۔ کمشنر پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا اور کہاکہ رچہ کنڈہ میں ایسی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔