حیدرآباد 15جون(یواین آئی) تلنگانہ کے نوجوان آئی اے ایس آفیسر کو اپنی خدمات کے آغاز کے پہلے ہی دن منشیات کے خلاف لڑائی میں نمایاں خدمات پر قومی ایوارڈ کیلئے منتخب کیاگیا ہے ۔نوجوان آئی اے ایس آفیسرکرشنا تیجا کو نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے کیرالا ضلع تھریسور کلکٹر کے طور پرمنشیات کے خلاف جنگ میں ان کی خدمات پر بہترین ایوارڈ کیلئے منتخب کیا۔ این سی پی سی آر نے فروری 2021 سے منشیات کے خلاف خصوصی پروگرام شروع کیاتھا ۔کرشنا تیجا نے اسکولوں کے آس پاس ممنوعہ اشیا کی فروخت اور غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے پروگرام میں ضلع تھریسور کو ملک میں سرفہرست بنانے میں اہم رول اداکیا۔ این سی پی سی آر نے اعلان کیا کہ کرشنا تیجا کو یہ ایوارڈ 27 جون کو بین الاقوامی انسداد منشیات کے دن کے موقع پر دہلی میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں دیا جائیگا۔