منشیات کے کاروبار میں ملوث دو رکنی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /22 جنوری (سیاست نیوز) شہر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے گانجہ برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر پی رادھاکشن راؤ نے کہا کہ 19 سالہ جی منی کنٹا اور اس کا ساتھی 20 سالہ محمد سہیل جو طالبعلم ہے ۔ منی کنٹا گانجہ کا عادی ہے اور وہ دھول پیٹ علاقہ سے بعض افراد سے گانجہ خریدکر اس کا استعمال کیا کرتا تھا ۔ ڈسمبر سال 2018 ء میں اس نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم اراکو ویلی پہونچ کر بابا نامی گانجے کے کاروباری سے رابطہ قائم کیا اور گانجہ خریدکر اسے شہر میں فروخت کرنے کی نیت سے اپنے ایک ساتھی محمد سہیل سے رابطہ قائم کیا ۔ جنوری کے پہلے ہفتہ میں گرفتار افراد وشاکھاپٹنم پہونچکر دو کیلو گانجہ خریدکر اسے شہر منتقل کیا اور کچھ گانجہ کا استعمال کرنے کے بعد اسے خریدنے کی غرض سے خواہشمند گاہکوں سے رابطہ قائم کرنا شروع کیا ۔ گانجہ کے کاروبار کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مذکورہ طالبعلموں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ایک کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔ گرفتار ملزمین کو پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔