منوج سنہا کا کمسن مجاہد آزدی کو خراج عقیدت

   

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کوکمسن مجاہد آزادی باجی روٹ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ موصوف کمسن مجاہد آزدی کی ملک کے لئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔منوج سنہا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ باجی روٹ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ قوم کے سب سے کم عمر شہید ہیں جنہوں نے بارہ برس کی عمر میں ہی اپنی زندگی نچھاور کر دی۔ ملک کیلئے ان کے حوصلے ،استقلال اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان سے ہمیں ہمیشہ حوصلہ ملتا رہے گا’۔بتادیں کہ باجی روٹ پانچ اکتوبر 1926 کو اڑیسہ میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے اڑیسہ کے ضلع بھوبن کے نیلکانتھا پور گھاٹ پر گیارہ اکتوبر 1938 کی رات برطانوی فوج کو دریائے برہمنی پار کرانے سے انکار کیا تھا جس پر برطانوی فوج نے آگ بگولہ ہوکر انہیں گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔