منور رانا شریک دواخانہ

   

لکھنؤ : معروف شاعر منور رانا کی طبیعت ناساز ہوگئی اور انہیں علاج کیلئے ایس جی پی جی آئی لکھنؤ میں داخل کرایاگیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے اور ان کی سرجری کرنا ضروری ہے، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ منور رانا گردہ کی تکلیف کے باعث ڈائیلاسیس پر ہیں۔ ان کا علاج دہلی میں چل رہا تھا لیکن گذشتہ روز ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ۔