منو گوڑ میں ٹی آر ایس کے حق میں انتخابی مہم

   

جگتیال۔ 20 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جگتیال رکن اسمبلی یم سنجے کمار چیف منسٹر کی ہدایت پر منو گوڑ ضمنی انتخابات میں چوٹ پلی علاقے میں وارڈنمبر10 میں ٹی آر ایس پارٹی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلارہے ہیں اور گھر گھر کے علاوہ ترکاری فروش اور کرانہ دوکان ٹفن سنٹر وغیرہ پہنچ کر فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر یس پارٹی امیدوار کے حق میں ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ حلقہ کی ترقی ٹی آر ایس پارٹی سے ہی ممکن بتاتے ہوئے عوام کو راغب کر رہے ہیں ۔کل منعقدہ جلسہ عام میں ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کی آمد کے جلسہ اور روڈ شو کئے۔ انتظامات کے سلسلے میں سابق میئر بلدیہ بی رام موہن کے ساتھ مل کر جائزہ لئے۔