منڈکا آتشزدگی: عمارت کا مفرور مالک گرفتار

   

نئی دہلی۔ بیرونی دہلی کے منڈکا میں جس عمارت میں زبردست آگ لگی تھی اس کے مفرور مالک کو واقعہ کے دو دن بعد گرفتارکرلیاگیا ہے۔ پولس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔آگ سب سے پہلے جمعہ کو چار منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر لگی۔ اس واقعے میں21 خواتین سمیت 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (بیرونی) سمیر شرما نے کہا ہم نے دہلی اور ہریانہ میں چھاپے مارکر عمارت کے مفرور مالک منیش لاکراکوگرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لکرا منڈکاگاؤں کا رہنے والا ہے۔اس واقعہ میں 19 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہیں۔اس وقت دارالحکومت میں یہ عوام کیلئے یہ ایک تکلیف دہ حادثہ ہے اور امید کی جارہی ہے کہ خاطیوں کو سخت سزا ہوگی۔