منگلورو میں ایک شخص کی لنچنگ پر 15 افراد گرفتار

   

منگلورو : کرناٹک میں منگلورو پولیس نے ایک شخص جس کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی، اس کی لنچنگ کے سلسلہ میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ کمشنر آف پولیس انوپم اگروال نے کہا کہ محروسین میں سچن ٹی، دیوداس، منجو ناتھ، سائی دیپ، نتیش کمار عرف سنتونش، سندیپ، ویوین الواریز، سری دتا، راہول، پردیپ کمار، منیش شیٹی، دھنش، دیک شیٹھ اور کشور کمار شامل ہیں۔ کمشنر نے کوڈپو میں کھیلے گئے کرکٹ میچ کے موقع پر پیش آئے واقعہ کے بارے میں کہا کہ بتایا کہ وہاں لنچنگ کا شکار شخص میچ کا مشاہدہ کررہا تھا۔ اس دوران آٹو ڈرائیور سچن کے ساتھ اس کی بحث ہوگئی۔ اس کے بعد سچن نے نوجوان کو مارپیٹ شروع کی اور اس کے ساتھ زائد از 30 ساتھی شامل ہوگئے جنہوں نے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر ڈالا۔