منگلور کے مہلوکین کے ورثا کو ٹی ایم سی کا عطیہ

   

کولکتہ ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کرناٹک کے منگلورو میں ترمیمی قانون شہریت کے خلاف احتجاجوں کے دوران ہلاک دو افراد کے خاندانوں کو فی کس پانچ لاکھ روپئے کا عطیہ بطور معاوضہ دے گی ۔ ٹی ایم سی کی ٹریڈ یونین ونگ انڈین نیشنل ترنمول ٹریڈ یونین کانگریس کے ریاستی صدر ڈولاسین نے کہا کہ پانچ لاکھ روپئے کے چیک ورثا کے حوالے کئے جائیں گے ۔ اس ضمن میں ٹی ایم سی کا وفد منگلورو جائے گا ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج یہاں ایک ریالی سے خطاب میں کہا کہ ٹی ایم سی کا وفد عنقریب کرناٹک کا دورہ کرتے ہوئے متاثرہ فیملیوں کو ایکس گریشیا کی رقم حوالے کرے گا۔