منگل ہاٹ علاقہ میںپولیس کی گھر گھر تلاشی مہم 14روڈی شیٹرس زیرحراست

   

حیدرآباد 20مارچ(یواین آئی)شہرحیدرآباد کے منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس نے کل شب گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔اس مہم میں 150ملازمین پولیس نے دس گروپس تشکیل دیتے ہوئے اس میں حصہ لیا۔پولیس نے نامناسب دستاویزات پر 23بائیکس،غیر قانونی فلنگ کئے جانے والے 15گیس سلنڈرس اور24لیٹر شراب کو ضبط کرلیا۔پولیس نے ساتھ ہی 14روڈی شیٹرس کو بھی حراست میں لے لیا۔ساوتھ ویسٹ زون کے ڈی سی پی اُودے کمارریڈی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر یہ مہم چلائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے خوف کو دور کرنے اور مناسب لا اینڈ آرڈر کیلئے یہ مہم چلائی گئی۔عوام کی سلامتی اور ان میں بھروسہ پیداکرنا بھی تلاشی مہم کا مقصد تھا۔