منی لانڈرنگ قانون کو ہتھیار نہ بنائیں ، سپریم کورٹ کا انتباہ

   

نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے قانون انسداد غیرواجبی لین دین کے بے جا استعمال کے بارے میں سپریم کورٹ نے آج ریمارک کیا کہ اس قانون کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا کہ لوگوں کو سلاخوں کے بھیجتے جائیں ۔ فاضل عدالت کا ریمارک منی لانڈرنگ کیس میں جھارکھنڈ کی کمپنی کی دائر کردہ اپیل کے سماعت کے دوران سامنے آیا ۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے کہا کہ اگر آپ قانون کا بیجا استعمال کرے تو اس کا اعتبار ختم ہوجائے گا ۔