منی لانڈرنگ معاملہ۔ ملک کا کہنا ہے کہ ’ای ڈی ان کی صحت کے متعلق واقف نہیں ہے‘۔

,

   

ممبئی۔سابق مہارشٹرا وزیر نواب ملک نے منگل کے روز خصوصی عدالت کو بتایاکہ یہاں استغاثہ کے پاس ان کی صحت کے متعلق کوئی ’قابل اعتبار‘ جانکاری نہیں ہے‘ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی جانب سے ایک جواب داخل کیاگیاہے جس میں ان کی صحت کی جانچ کے لئے ایک میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی مانگ کی گئی ہے۔

پی ایم ایل اے کی دفعات کے تحت 63سالہ ملک کو 23فبروری کے روز ای ڈی نے بھگوڑی داؤد ابراہیم کے قریبی کے ساتھ جانچ میں تعلقات کے انکشاف کی بنیاد پر گرفتار کیاہے۔

مذکورہ سینئر این سی پی لیڈر جو عدالتی تحویل میں ہیں کا مئی سے ممبئی کے ایک خانگی اسپتال میں دیگر صحت کے معاملات کے ساتھ گردوں سے متعلق مرض کا علاج کیاجارہا ہے۔

پچھلے ہفتہ ای ڈی نے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر سنیل گنزوالیس کے ذریعہ ایک درخواست پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں دائر کرتے ہوئے ملک کی صحت کی جانچ کے لئے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی گوہار لگائی تھی۔

اپنے وکیل کے ذریعہ ملک نے منگل کے روز مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کو ایک تحریری جواب دیاتھا۔ ایک ایسے وقت میں ای ڈی کی درخواست دائر کی گئی ہے جب ملزم کی درخواست ضمانت پر سنوائی ہونے والی ہے‘ جس کے جواب میں کہاگیاہے کہ یہ ایسا لگتا ہے کہ ”بدتمیزی اور اوجھے مقصد“ کے لئے دائر کی گئی ہے۔

اس میں کہاگیاہے کہ میڈیکل بورڈ کی تشکیل مکمل طور سے غیر مناسب اورعدالت کے ریکارڈ کے برعکس ہے۔

درخواست قابلیت سے عاری کے مقصد سے ہی مسترد کی جاسکتی ہے“۔

جواب میں کہاگیاہے کہ ”پراسکیوشن(ا ی ڈی) کے پاس ملزم کی صحت کے موقف کے متعلق کوئی مصدقہ معلومات نہیں ہیں“۔ عدالت نے اس درخواست پر سنوائی4اکٹوبر کو مقرر کی ہے۔