منی لانڈرنگ معاملہ میں ایک شخص گرفتار، ایک کروڑ 24 لاکھ روپئے ضبط

   

حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے منی لانڈرنگ معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے ایک کروڑ 24 لاکھ روپئے ضبط کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سنٹرل زون ٹاسک فورس پولیس ٹیم نے مانصاحب ٹینک شانتی نگر علاقہ سے 30 سالہ شعیب ملک عرف شعیب کو گرفتار کرلیا۔ شعیب میرٹھ اُتر پردیش کا متوطن بتایا گیا ہے جو فروری 2022 میں حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور جل پلی علاقہ میں اسکراپ کا کاروبار کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق شعیب ملک کے رشتہ دار کامل ملک کی ہدایت پر شعیب نے گجراتی گلی سے بھرت نامی شخص کے ذریعہ ایک کروڑ 24 لاکھ روپئے حاصل کئے ۔ اس رقم کو اس کے ملازم اخلاق نے حوالے کیا اور یہ رقم سمبھن، عادل، منہاج ، صدام اور شفیع کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران شعیب ملک اور یہ رقم پولیس کے ہاتھ لگے۔ اس رقم کے متعلق دستاویزات فراہم کرنے میں ناکامی پر ٹاسک فورس پولیس نے رقم کے ساتھ حراست میں لئے گئے شعیب ملک کو ہمایوں نگر پولیس کے حوالے کردیا۔ ع