منی لانڈرنگ معاملے میں رانا ایوب کے خلاف چارج شیٹ داخل

   

نئی دہلی:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو صحافی رانا ایوب کے خلاف اس کی جانب سے امدادی کاموں کے لیے جمع کیے گئے فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ای ڈی کا مقدمہ گزشتہ سال اتر پردیش پولیس کی ایک ایف آئی آر پر مبنی ہے جہاں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ایوب نے امدادی کام کے نام پر آن لائن کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم کیٹو کے ذریعے بھاری رقوم اکٹھی کیں لیکن فنڈز کا رخ موڑ دیا۔ فروری میں ایجنسی نے کیس کے سلسلے میں ایوب کے 1.77 کروڑ روپے کے بینک ڈپازٹس کو منسلک کیا تھا۔ای ڈی کے جاری کردہ لک آؤٹ سرکلر کی بنیاد پر مارچ میں اسے بیرون ملک پرواز کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی طرف سے کی گئی تحقیقات سے یہ بات کافی حد تک واضح ہو گئی ہیکہ چیریٹی کے نام پر فنڈز مکمل طور پر پہلے سے منصوبہ بند اور منظم طریقے سے اکٹھے کیے گئے تھے اور فنڈز کا استعمال اس مقصد کے لیے نہیں کیا گیا تھا جس کے لیے فنڈز اکٹھے کیے گئے تھے۔ای ڈی کے مطابق اس کی تحقیقات میں انکشاف ہواہے کہ امدادی کاموں کے لیے فنڈز کا استعمال کرنے کے بجائے رانا ایوب نے اس میں سے کچھ الگ کرنٹ بینک اکاؤنٹ کھول کر پارک کیا۔