منی لانڈرنگ کیس جیکولین فرنانڈیز عدالت میں پیش

   


نئی دہلی :دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ 12 دسمبر کو سوکیش چندر شیکھرسے منسلک 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں الزام پر دلائل کی سماعت کرے گی، جس کے لیے عدالت نے ملزم کے طور پر نامزد تمام افراد کو پیش ہونے کو کہا ہے، جن میں اداکارہ جیکولین فرنانڈیز بھی شامل ہیں۔اداکارہ جیکولین فرنانڈیز آج یعنی جمعرات کو کیس کے سلسلے میں الزامات پر دلائل کے لیے پٹیالہ ہاؤس کورٹ پہنچیں۔ ایک بڑی راحت میں عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ کو 15 نومبر کو ضمانت دی تھی۔