منی ٹرانسفر ایجنٹ کو دھوکہ دینے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے منی ٹرانسفر ایجنٹ کو دھوکہ دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس سائبر کرائم پولیس کے مطابق 29 سالہ وائی ورا پرساد جو لالہ گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نے آسان طریقہ سے پیسہ کمانے کی خاطر منصوبہ تیار کیا اور منی ٹرانسفر ایجنٹ کے پاس پہونچا ۔ اس نے پہلے 5 ہزار روپئے ٹراسنفر کرنے کیلئے ایجنٹ سے کہا جیسے ہی رقم اکاونٹ میں منتقل ہوگئی ۔ اس نے فوری ایجنٹ کو رقم حوالے کرتے ہوئے اسے اپنے اعتماد میں لے لیا اور اس کے بعد اس دھوکہ باز نے 15 ہزار روپئے ٹرانسفر کرنے کی شرط رکھی جیسے ہی رقم اکاونٹ میں داخل ہوگئی ۔ اس نے ایجنٹ سے کہا کہ وہ کار میں رکھی ہوئی اپنی رقم لاکر اسے دے گا ۔ اس پر بھروسہ کرتے ہوئے دھوکہ دہی کا شکار ایجنٹ نے اسے جانے کی اجازت دی اور وہ فرار ہوگیا ۔ پولیس سائبر کرائم رچہ کنڈہ نے اسے گرفتار کرلیا ۔