مقامی میڈیا کی خبر کے مطابق بڑی تعداد میں مظاہرین نے تھوبال ضلع میں وائرل ویڈیو معاملے میں ملزمین کی گرفتاری کے خلاف بھاری تعداد میں میتی کمیونٹی کے لوگوں نے احتجاج کیاہے۔مظاہرین نے ملزمین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
میتی تنظیمیں اپونبا کلب اور میرا پائیبس کی قیادت میں وانگجنگ سے ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی جس کا اختتام تھوبال ڈپٹی کمشنر دفتر پر عمل میں آیا۔
مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا کہ ”بے قصور لوگوں کی گرفتاری بند کریں‘ حکومت کوکی غلبہ والے علاقوں پر فوری کنٹرول کریں‘ کوکی جنگ چاہتے ہیں میتی امن چاہتے ہیں“۔
وائیرل ویڈیو معاملے میں اب تک پولیس نے ساتھ ملزمین کو گرفتار کیاہے‘ جس میں میتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مردوں نے عورتوں کی برہنہ پریڈکو دیکھا یاگیاہے۔
اہلکاروں نے کہاکہ ساویں ملزم کی تھوبال ضلع سے گرفتاری عمل میں ائی ہے۔
درایں اثناء برہم ہجوم نے مفرر مشتبہ 20سالہ ایل کابی چندرا اور کلیدی ملزم ہریم ہیروداس سنگھ کے تھوبال میں مکانات کو نذر اؒتش کردیا۔درایں اثناء ایک اور بڑی ریالی ہفتہ 29جولائی کے روز کوکی کمیونٹی کی آبادی والے علاقوں میں ”علیحدہ ایڈمنسٹریشن“ کی مانگ کے خلاف نکالی گئی۔
اس ریالی میں ریاست کے پانچ وادی اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیاہے۔
منی پور کی آبادی میں میتی 53فیصد سے زیادہ ہے جس میں بیشتر امپال وادی میں رہتے ہیں۔ قبائل ناگاس او رکوکیس پہاڑی اضلاعوں میں مقیم ہیں جن کی آبادی کا تناسب 40فیصد ہے۔