منی پور میں خواتین پر ظلم اور قتل واقعہ کیخلاف اساتذہ تنظیموں کا احتجاج

   

سنگارڈی۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منی پور تشدد اور خواتین پر ظلم و ستم قتل کے واقعات پر سنگا ریڈی، ائی بی گیسٹ ہاؤس تا نیو بس اسٹیڈروڈ تک کینڈل ریلی کے ذریعے احتجاج کیا اور کہا کہ خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے واقعے پر تشدد میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرتے ہوئے سخت سزا دیا جانا چاہیے اور منی پور تشدد کے واقعات کی پرزور مذمت کی، اساتذہ کے تنظیموں نے بینر کے ساتھ ہاتھوں میں کینڈل لے کر احتجاج کے ذریعے کہا کہ تاخیر سے منی پور کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد سارا سماج شرمسار ہو گیا خواتین کا احترام کرنے والے ملک میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے انسانیت سوز واقعات کے تدارک کے لیے حکومتوں کو سخت اقدامات کرنا چاہیے، اس موقع پر محمد ذاکر حسین کونسلر ریاستی ٹی پی ٹی ایف۔ لکشما ریڈی سیکرٹری یو ٹی ایف۔ سنجو ایا ریاستی کونسلر ٹی پی ٹی ایف رام چندر جنرل سیکرٹری ٹی پی ٹی ایف ضلع اور خواتین اساتذہ دیگر موجود تھے۔