امپھال: منی پور میں چہارشنبہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق صبح 11.06 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز منی پور-میانمار کے سرحدی علاقے میں واقع تھا۔ آسام اور ناگالینڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی مقامی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔منی پور کی پڑوسی ریاستوں آسام اور ناگالینڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔