امپھال :منی پور میں فری موومنٹ (آزادانہ نقل مکانی) کے پہلے دن ہی تشدد پھوٹ پڑنے کی اطلاع ہے۔ یہ کشیدگی تب بڑھ گئی جب امپھال سے سینا پتی جا رہے گاڑیوں کے قافلے کو کوکی اکثریتی علاقے میں روک دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے مداخلت کی اور ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔تشدد میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ برہم ہجوم نے ٹرک کو آگ لگادی۔سیکوریٹی فورسیس نے آنسو گیس کے گولے داغ کر مظاہرین کو منتشر کیا گیا جس کے بعد شہریوں کی آمد و رفت کیلئے راستہ صاف ہو سکا۔