منی پور میں کل دوبارہ پولنگ ہوگی

   

امپھال: الیکشن کمیشن (ای سی) نے بیرونی منی پور پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والے تین اسمبلی حلقوں کے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر 30 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے ۔ جمعہ کو یہاں ووٹنگ ہوئی تھی۔ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔کانگریس نے اس کے کارکنوں کو مسلح افراد کے ذریعہ دھمکی دئے جانے کے بعد 19 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ 26 اپریل کو ووٹنگ کے دوران دھاندلی، بوتھ کیپچرنگ، ای وی ایم خراب کرنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔