منی پور میں ہندوستان سے الگ ہونے کے مطالبات میں شدت

   

نئی دہلی: منی پور میں نسلی تصادم شدت اختیار کرگئے اور عوام کی بڑی تعداد نے ہندوستان سے علیحدگی کا مطالبہ کردیا۔ وزیراعظم مودی نے یہ ثابت کردیا کہ اُن کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر وقیمت نہیں۔ ریاست منی پور میں 10 ہزار فوجی تعینات ہونے کے باوجود کشیدہ صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکا اور اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی اور 30 ہزار بے گھر ہو چکے ہیں۔ مودی سرکار نے 30 لاکھ آبادی والی ریاست منی پور میں انٹرنیٹ سروسز 5 دنوں تک معطل کرکے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔