موبائل فون کے 3 رہزن گرفتار

   

حیدرآباد : /8 اگست (سیاست نیوز) موبائیل فون کی رہزنی میں ملوث تین رہزنوں کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل فونس برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ ویمولہ سنتوش اور اس کے دو ساتھی 20 سالہ کے سائی کرن اور 21 سالہ کے ونود کمار نے علاقہ الوال بوئن پلی میں راہ چلتے افراد کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے موبائیل فون اڑا لئے تھے ۔ سی سی ایس کی خصوصی ٹیم کو اس سلسلہ میں اطلاع ملنے پر مذکورہ رہزنوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 20 ہزار مالیاتی مسروقہ موبائیل فونس برآمد کرلئے ۔