موبائل چوری کے شک میں نوجوان کی ماب لنچنگ

   

میرٹھ۔ اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے لساڑی گیت علاقے میں موبائل چوری کے شک میں ایک شخص کاپیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نگر ونیت بھٹناگر نے علاقے کے جامعہ چوک کے ساکن دانش (28)پر پڑوسی نفیس سنار کو موبائل چرانے کا شک ہوگیا تھا۔ نفیس نے دانش کو بلایا اور اس کو پیٹ پیٹ کر نیم مردہ کردیا۔ بیہوش ہونے پر اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بھٹنا گر نے بتایا کہ اس معاملے میں ملی تحریر کی بنیاد پر نفیس سنار اور اس کے اہل خانہ کے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ملزمین کی تلاش میں پولیس کی تین ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ فی الحال دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔