موت کا خوف کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے :وزیراعظم سنگاپورکا بیان

,

   

٭٭ سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسن لوم نے کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن اس سے زیادہ خطرناک چیز موت کا خوف ہے ۔ سنگاپور میں ضروری اشیاء کی خریداری کیلئے شہریوں کیلئے جاری کردہ آرینج الرٹ جاری کرنے کے بعد تمام سوپر مارکٹس کو بند کرنے کا اندیشہ پیدا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس سے پریشانی کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم شہروں کو بند نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی کسی کو بھی ان کے گھروں میں قید کررہے ہیں ۔ سنگاپور میں اب تک زائد از 33 کیسیس سامنے آئے ہیں ۔