مودی، امیت شاہ کہہ دیں کہ کیا وہ ہندو راشٹر چاہتے ہیں: گہلوٹ

   

جئے پور ، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اور مرکزی وزیر داخلہ کو شہریت (ترمیمی) بل پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے آج کہا کہ اگر وہ انڈیا کو ہندو مملکت بنانا چاہتے ہیں تو انھیں چاہئے کہ کھلے طور پر کہہ دیں۔ انھوں نے کہ مودی اور امیت شاہ کو اس بل کی منظوری پر شمال مشرق میں جاری بدامنی کے تعلق سے فکر نہیں ہے۔ سارے ملک میں ہنگامہ مچا ہے جس طرح اس بل کو منظور کرایا گیا۔ مودی اور امیت شاہ احتجاج کی آوازوں کو دبانا چاہتے ہیں۔