مودی ، سیاسی عدم رواداری کا شکار نقوی کا بیان

   

نئی دہلی۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ہفتہ کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر سیاسی عدم رواداری کا سب سے بڑا شکار ہیں۔ یہ تبصرہ مرکزی وزیر نقوی نے بعض لوگوں کے مودی کے تعلق سے جاری کردہ بیان کے تناظر میں کیا جن میں بعض فنکار بھی شامل تھے۔ ان بیانات میں عوام نے درخواست کی گئی تھی کہ بی جے پی کو جاریہ لوک سبھا انتخابات میں اقتدار سے نکال باہر پھینکیں۔ بی جے پی نے بھی اپنی تائید میں فنکاروں اور دانشوروں کو اکٹھا کررہے۔ اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ فلاں فلاں دانشوروں نے امریکہ اور یوروپی یونین کی مودی کی مخالفت میں لکھا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کانگریس کے بعض قائدین نے پاکستان جاکر اس پڑوسی ملک سے مودی کو ہٹانے کی مدد بھی مانگی تھی۔