ممبئی :وزیر اعظم نریندر مودی کل یعنی 11 دسمبر کو وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جو اس طرح کی چھٹی ٹرین ہے، جو ناگپور اور بلاسپور کو جوڑتی ہے۔ وہ مہاراشٹر اکا دورہ کریں گے۔ ریلوے کی وزارت اگست 2023 تک کم از کم 75 وندے بھارت ٹرینوں کو شامل کرنے کا نشانہ رکھتی ہے۔ آخری تاریخ میں آٹھ ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین 15 فروری 2019 کو نئی دہلی اور وارانسی کے درمیان چلی تھی۔ اس طرح کی پانچویں ٹرین کو 11 نومبر 2022 کو میسور اور چنائی کے درمیان جھنڈی دکھائی گئی۔ آزادی کا امرت مہوتسو کا باضابطہ سفر 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا۔ اس سے آزادی کی 75 ویں سالگرہ کیلئے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع ہوئی۔