مودی‘ امتیابھ‘ ویراٹ‘ سدھا مورتی سب سے زیادہ قابل تعریف شخصیات۔ یوکے نژاد سروے

,

   

حیدرآباد۔ برطانیہ نژاد ایک سروے جس کو وائی او یوجی او وی کہاجاتا ہے جو انٹرنٹ پر منحصر تحقیق اور تفصیلات اکٹھا کرنے والا ادارہ ہے نے جنوری سے مارچ تک اسی سال ایک سروے کے بعد

وزیراعظم نریندر مودی‘ فلمی شخصیات امتیابھ بچن‘ شاہ رخ خان‘ پرینکا چوپڑا‘ دپیکا پدکون‘ کرکٹر ویراٹ کوہلی‘ اور انفوسیس کی چیر پرسن سدھا مورتی کو سب سے زیادہ قابل تعریف ہندوستانی شخصیات کی فہرست میں شامل کیاہے۔

دنیاکی سب سے زیادہ تعریف کی جانے والی فہرست میں سب سے اوپر اوبامافیملی اس کے بعد بل گیٹس اور زی جن پنگ کے نام ہیں۔

مودی کا نام چوتھے نمبر پر ہے۔ مذکورہ ادارے نے اپنے ویب سائیڈ پر کہاکہ ”اس سال کی سروے سب سے بڑاتھا جس میں 45,000سے زائد لوگ سے 42ممالک اور یونین ٹریٹریز میں فہرست کی تکمیل کے لئے انٹرویو کیاگیاہے“۔

مجموعی طور پر ہم نے ان ممالک میں رائے شماری کی جو آبادی کی تناسب سے سات او ردسواں مقام رکھتے ہیں۔مذکورہ ان لائن ادارے جو2014سے سروے کرتے آرہا ہے نے کہاکہ اس سال نئے اندرا ج کے ساتھ ٹاپ 20میں ماحولیات کی

مہم چلانے والے گریٹر تھون برگ‘ پاپ اسٹار جنیفر لوپیز‘ بیاؤنسی‘ اور شکیرا‘ اداکارہ کینو ریویس اور اسکارلٹ جانسن‘ اسپورٹس مین مائیکل جارڈن اور ویراٹ کوہلی‘ انڈونیشیائی صدرجو کو ویڈیو ڈو‘ اور ہندوستان کی امدای سربراہ سدھا مورتی کو شامل کیاہے۔

عالمی شخصیات کے علاوہ مذکورہ کمپنی نے کہاکہ 5-10مقامی شخصیات کو بھی اس میں شامل کیاگیاہے جن کا اندراج انفرادی ممالک کی فہرست میں کیاگیاہے۔