مودی اور امیت شاہ منوگوڑ ضمنی چناؤ کیلئے ذمہ دار

   

وزیر برقی جگدیش ریڈی کا الزام
حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے الزام عائد کیاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے سبب منوگوڑ میں ضمنی چناؤ یقینی ہوا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگدیش ریڈی نے کہاکہ بی جے پی نے انحراف کے ذریعہ کانگریس کے رکن اسمبلی کو شامل کیا جس کے نتیجہ میں ضمنی چناؤ یقینی ہوچکا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کے سی آر کی جانب سے قومی سیاست میں حصہ لینے کے فیصلہ سے بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اِسی خوف کے نتیجہ میں تلنگانہ حکومت کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ منوگوڑ ضمنی چناؤ میں عوام نے ٹی آر ایس کو کامیاب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تلنگانہ کے عوام کے سی آر کے ساتھ ہیں اور کے سی آر نے قومی سطح پر سیاست میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی کے زوال کو یقینی بنادیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بی جے پی منوگوڑ میں کامیابی کیلئے ہر طرح کے حربے استعمال کرسکتی ہے لیکن رائے دہندے باشعور ہیں۔ جگدیش ریڈی نے کہاکہ ضمنی چناؤ میں دوسرے مقام کے لئے کانگریس اور بی جے پی میں مقابلہ رہے گا۔ ر