مودی حکومت معاشی گراوٹ کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی:پرینکا

   

نئی دہلی ۔ 17ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے آج معیشت کی صورتحال پر نریندر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی کیونکہ عوام دیکھ رہے ہیں ۔ اُن کے ریمارکس ایک میڈیا رپورٹ کے پس منظر میں ہیں جس میں بتایا گیاکہ آٹو موبائیل کمپنی مہیندرا کے پلانٹس 17 دنوں کیلئے بند کردیئے جائیں گے ۔ ہندی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ بی جے پی حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے لیکن عوام سب دیکھ رہے ہیں ۔