مودی حکومت نے جمہوری و دستوری اداروں کو کمزور کردیا : آزاد

   

جموں 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری و راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر جمہوری اور دستوری اداروں کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت قوم پرستی کی سند بانٹ رہی ہے اور ہر ایک سے اس کے مذہب کی بنیاد پر حب الوطنی کے تعلق سے سوال کر رہی ہے ۔ انہوں نے یہاں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کے جمہوری اور دستوری اداروں کو کمزور کردیا ہے ۔ مختلف طریقے اختیار کرتے ہوئے ان اداروں کو حکومت تباہ کرتی جا رہی ہے ۔