مودی حکومت کی تلنگانہ سے ناانصافی افسوسناک : ہریش راؤ

   

حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ نے نیتی آیوگ کی جانب سے چیف منسٹر کے سی آر کے بیان کی مخالفت کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ نیتی آیوگ نے اپنی غیر جانبداری کو مشکوک کردیا ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر نے نیتی آیوگ پر جو سوال اٹھائے تھے ان کا جواب دیئے بغیر سیاسی نوعیت کا بیان دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی مختلف اسکیمات کیلئے فنڈز کی اجرائی سے متعلق دعویٰ گمراہ کن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نیتی آیوگ نے ایک بھی اسکیم کیلئے فنڈ جاری نہیں کیا ہے۔ نریندر مودی حکومت تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست سے آخر مودی حکومت کو کیا دشمنی ہے۔ر