مودی فرانس پہونچے ‘ بھارت انوویٹس کا افتتاح ‘ میکران سے ملاقات

   

نیس 14 جون ( ایجنسیز ) وزیر اعظم نریندر مودی باہمی دورہ پر فرانس پہونچ گئے ۔ انہوں نے فرانس کے شہر وینس میں بھارت انوویٹس 2026 کا افتتاح بھی انجام دیا اور کہا کہ ہندوستان اختراع اور ترقی کا ایک مرکز بن گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے فرانس کے صدر ایمانیول میکران سے بھی ملاقات کی اور دونوں ہی قائدین نے ٹکنالوجی کے شعبہ میں تعاون اور اعتماد کے پہلووں پر توجہ مرکوز کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہر سرمایہ کار ‘ ہر یونیورسٹی ‘ ہر ریسرچ ادارہ ‘ ہر تاجر کو ہندوستان آنے ‘ وہاں ڈیزائین کرنے اور ڈیولپ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ تقریب سے مسٹر میکران نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر وزیر تجارت پیوش گوئل اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کے علاوہ نیس شہر کے مئیر بھی موجود تھے۔