مودی نے ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا افتتاح کیا

,

   

ابوظہبی: وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو وسنت پنچمی کے دن متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں نو تعمیر شدہ پہلے ہندو مندر کا افتتاح کیا۔یہ مندر بوچاسن کے رہائشی شری اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھا نے بنایا ہے۔ راجستھان کے گلابی ریت کے پتھر سے بنے اس مندر کی تعمیر پر 700 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ یہ مندر 27 ایکڑ پر بنایا گیا ہے اور اس کی اونچائی 108 فٹ ہے ۔ اپنے بے مثال فن تعمیر اور شان و شوکت کی وجہ سے یہ مندر پوری دنیا کی توجہ مبذول کر رہا ہے ۔ مودی نے اس مندر میں پوجا کی اور آرتی میں بھی حصہ لیا۔یہ ہندو مندر میں خلیجی ممالک کے سات چوٹیوں پر مشتمل ہے ، جو سات امارات کی نمائندگی کرتا ہے ۔ ہندو مندروں میں جانوروں اور پرندوں کی نقش و نگار نہیں کی جاتی ہے ۔ تاہم خلیجی ملک کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مندر کی دیواروں کے پتھروں پر اونٹ اور قومی پرندے عقاب کو بھی نقش کیا گیا ہے ۔ یہ ہندو مندر ابوظہبی شیخ زائد ہائی وے پر الرحبہ کے قریب تقریباً 27 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا ہے ۔ اس مندر کی تعمیر پر 700 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے ۔ اس کی اونچائی 108 فٹ ہے۔ اس مندر میں بھگوان شیو اور ان کے خاندان کے افراد کی مورتیوں کے ساتھ رادھا کرشن، سیتا رام، بھگوان جگن ناتھ اور تروپتی بالاجی کی مورتیاں بھی نصب کی گئی ہیں۔ مندر کے گربھ گرہ میں پوجا کرنے کے بعد مودی اس مندر کی ہر منزل پر گئے اور اس مندر سے جڑے ہر پہلو کے بارے میں معلومات حاصل کی۔