مودی نے خلائی شعبے کے اسٹارٹ اپس کے سربراہان اور بانیوں سے بات چیت کی

   

نئی دہلی، 21 اگست (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پہلے سیوا تیرتھ میں خلائی شعبے کی 20 اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) اور بانیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے خلائی صنعت میں قدم رکھنے کی جرأت کا مظاہرہ کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے خلائی شعبے کو نجی شعبے کے لیے کھولنے کے حکومت کے وژن کو تقویت ملی ہے ۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے خلائی شعبے کے ان نئے رہنماؤں کو نئے میدان میں جرأت اور پہل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کی جانب سے ظاہر کیا گیا اعتماد اس وژن کو مزید مضبوط کرتا ہے ، جس کے تحت ہندوستان کے خلائی شعبے کو نجی شراکت داری کے لیے کھولا گیا تھا۔
سکھ قیدیوں کی رہائی کیلئے ’پنجاب بند‘ کے دوران امرتسر میں بطور احتجاج دکانات بند ررکھے گئے۔
جادَوپور یونیورسٹی میں ملک مخالف سرگرمیاں : دلیپ گھوش
کولکاتا: 21 اگست (ایجنسیز) مغربی بنگال کے وزیر دلیپ گھوش نے جمعہ کو الزام لگایا کہ جادَوپور یونیورسٹی کے کیمپس میں کچھ گروہ ’’ملک مخالف سرگرمیوں‘‘ میں ملوث ہیں اور کہا کہ تعلیمی ادارے میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گھوش نے کہا کہ ریاستی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو کیمپس میں ہونے والی سرگرمیوں کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کچھ گروہ ایسے ہیں جو سرگرم رہتے ہیں اور اکثر ملک مخالف نعرے لگاتے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں۔ گورنر کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔
گھوش نے کہا کہ سابق وزیر بابل سپریو کے ساتھ بھی کیمپس میں بدسلوکی کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم کسی یونیورسٹی کے اندر ایسی ملک مخالف اور سماج دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ اس لیے اس طرح کی سرگرمیوں کو روکا جانا ضروری ہے۔