مودی نے صدر بائیڈن کے ساتھ ایچ ون بی ویزا کا مسئلہ اٹھایا

,

   

ایچ ون بی ویز ا ایک غیر ایمگریشن ویزا ہے جس کے ذریعہ امریکی اداروں کو غیرملکی ورکرس کو خصوصیت کے ساتھ ملازمت فراہم کرنے کی اجازت دیتا ہے


واشنگٹن۔ وزیراعظم نریندر مودی نے صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں امریکی میں مقیم کمیونٹی سے متعلق کئی مسائل کو اجاگر کیا‘ جس میں انڈین پیشہ وار کی امریکی میں رسائی اور ایچ وی بی ویزاؤں کے متعلق بات کی ہے‘ خارجی سکریٹری ہر ش وردھن شرینگلی نے یہ بات کہی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اوول دفتر میں ان کی دو طرفہ ملاقات کو وزیراعظم مودی نے ”شاندار“ قراردیاہے‘ جنپوں نے کہاکہ ہند امریکہ تعلقات”مضبوط‘قریب تر‘ اور مستحکم“ہورہے ہیں۔

وزیراعظم کے ہم منسب اسڑیلیا کے اسکاٹ موریسن اور جاپان کے یوشیدہ سونگی نے بھی کواڈ قائدین کے اس میٹنگ میں شرکت کی جس کی میزبانی جمعہ کے روزامریکی صدر جو بائیڈن نے کی تھی۔

شرینگی نے جمعہ کے روز ایک نیوز کانفرنس میں رپورٹرس کو بتایاکہ وہ (مودی) نے امریکی کے لئے ہندوستانی پیشہ واروں رسائی کے مسئلے ھر بات کی۔ اس پس منظر میں انہوں نے ایچ ون بی ویزاکا ذکر کیاہے۔