مودی نے ملک کے پہلے انڈر واٹرمیٹرو ریل پروجیکٹ کی نقاب کشائی کی

   

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو یہاں ہوگلی ندی کے نیچے کولکاتہ میٹرو پولیٹن کو ہاوڑہ سے جوڑنے والے ملک کے پہلے انڈر واٹر میٹرو ریل پروجیکٹ کی نقاب کشائی کی اور تقریباً 15400 کروڑ روپے کی لاگت والے مختلف میٹرو پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ مودی نے افتتاحی تقریب کے بعد اسکولی بچوں کے ساتھ ایسپلینیڈ سے ہاوڑہ میدان تک میٹرو کی سواری کی۔ اس دوران انہوں نے طلباء سے بات چیت بھی کی۔ اس پروگرام میں مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس، ریاستی بی جے پی صدر سوکانت مجمدار اور اپوزیشن لیڈر شویندو ادھیکاری بھی موجود تھے ۔ایک اہلکار نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی کولکاتہ میٹرو ریلوے نے مدعو کیا تھا، لیکن وہ کچھ اور طے شدہ پروگرام کی وجہ سے یہاں نہیں پہنچ سکیں۔وزیر اعظم نے ایسٹ ویسٹ کوریڈور کو وسعت دیتے ہوئے ایسپلینیڈ سے دیگر ٹرین خدمات کو بھی جھنڈی دکھائی، جو شہر اور اس کے مضافات کو کراس کرے گی، جس سے 300 سال سے زیادہ پرانے اورکبھی برٹش انڈیا کے دارالحکومت رہے کلکتہ ‘اب کولکاتا میٹروپولیٹن کا سفرآسان ہوجائے گا۔