نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پہلے قومی خلائی دن کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ ایکس پر ساجھا کیے گئے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے خلائی شعبہمیں ہندوستان کی نمایاں کامیابیوں پر انتہائی فخر کا اظہار کیا۔مودی نے کہاکہ پہلے قومی خلائی دن پر سبھی کو مبارکباد۔ ہم خلائی شعبے میں اپنے ملک کی حصولیابیوں کو بڑے فخر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ یہ ہمارے خلائی سائنسدانوں کے تعاون کی سراہنا کرنے کا دن بھی ہے ۔خلائی شعبے کو آگے بڑھانے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ واضح کیا کہ ہماری حکومت نے اس شعبے سے متعلق مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں اور ہم آنے والے وقت میں اس سے بھی زیادہ کام کریں گے ۔