مودی کا براہِ اُڈیشہ رائے پور میں توقف

   

رائے پور ۔15جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کا چیف منسٹر چھتیس گڑھ بھوپیش باگھیل اور اسٹیٹ بی جے پی کے قائدین نے رائے پور ایرپورٹ پر استقبال کیا جبکہ اُنھوں نے اڈیشہ جاتے ہوئے یہاں مختصر توقف کیا۔ وزیراعظم سوامی ویویکانند ایرپورٹ صبح 8:40 کو خصوصی طیارے کے ذریعہ پہونچے اور چند منٹ کے بعد پڑوسی اڈیشہ میں بلنگیر کے لئے روانہ ہوگئے ۔ حکومت کے تعلقات عامہ کے عہدیدار نے بتایا کہ سابق چیف منسٹر رمن سنگھ ، سینئر بی جے پی قائدین اور عہدیداروں نے بھی ایرپورٹ پر موی کا استقبال کیا۔ باگھیل نے بعد میں میڈیا کو بتایا کہ پی ایم کے ساتھ گرمجوشانہ ملاقات ہوئی اور اُنھوں نے مجھے مبارکباد دی ۔