مودی کا وارانسی میں 2روزہ قیام،6 انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے

   

لکھنؤ۔16اپریل (سیاست ڈاٹ کام)گذشتہ پندرہ دنوں میں 5 ریلیاں اترپردیش میں کرچکے وزیر اعظم نریندر مودی اپریل کے مہینے میں اپنے پارلیمانی حلقے میں دو دن کے قیام کے ساتھ 6 مزید انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 25 اپریل کو وارانسی تشریف لائیں گے اسی دن وہ وزیر اعظم ایک روڈ شو کریں گے ۔ اور اس کے اگلے دن یعنی 26 اپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ اس سے قبل ان کے لئے تیار منصوبے کے تحت وہ 20 اپریل کو ایٹہ اور بریلی جبکہ 25 اپریل کو بندیل کھنڈے علاقے کے بنڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے ۔27 اپریل کو وزیر اعظم دیگر تین ریلیوں سے خطاب کرینگے جو کہ ہردوئی، قنوج اور سیتا پور میں منعقد ہوں گی۔مسٹر مودی اس پہلے اترپردیش میں میرٹھ، امروہہ ، سہارنپور، علی گڑھ اور مرادآباد سمیت پانچ انتخابی ریلیوں سے پہلے ہی خطاب کرچکے ہیں۔