مودی کو اقتدار سے باہر ہونے کاڈر:چدمبرم

   

نئی دہلی،14اپریل(یواین آئی)کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اتوار کو وزیراعظم نریندرمودی پر پورے ملک میں صرف اپنے کارناموں کا ڈھول پیٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں اقتدار سے باہر ہونے کا ڈر ستا رہا ہے ۔مسٹر چدمبرم نے وزیراعظم پر طنز کرتے وہئے کہا کہ وزیراعظم کے اصلی کارنامے نوٹوں کی منسوخی،چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کوختم کرنا،4.70کروڑ نوکریوں کو نہ دے پانا اور خواتین ،دلتوں ،اقلیتوں ،مصنفوں،فن کاروں اور غیر سرکاری تنظیموں مین عدم تحفظ کا جذبہ پیدا کرنا رہے ہیں۔مسٹر چدمبرم نے مزید کہا کہ ،‘‘مسٹر مودی اپنی مبینہ کامیابیوں کے بارے میں پورے ملک میں ڈھول پیٹ رہے ہیں۔برائے مہربانی کیا وہ اپنی ان کامیابیوں کے بارے میں عوام کو بتائیں گے ۔’’سابق وزیرخزانہ نے ٹویٹ کیا،‘‘وزیراعظم ہر دن تلخ سے تلخ الفاظ کا استعمال کیوں کررہے ہیں۔کیا انہیں اقتدار سے باہر ہونے کا ڈر ستا رہا ہے ۔’’