مودی کو سرنگ میں پھنسے کارکنوں کی فکر

   

دہرادون؍اترکاشی: وزیر اعظم نریندر مودی بھی اترکاشی سلکیارا ٹنل میں پھنسے مزدوروں کی صحت کو لے کر بہت حساس ہیں۔ انہوں نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو ہدایت دی کہ وہ سرنگ سے باہر آنے کے بعد کارکنوں کی صحت کو یقینی بنائیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں ہاسپٹل یا گھر بھیجنے کے انتظامات کریں۔وزیر اعظم مودی وزیر اعلیٰ پشکر دھامی کو روزانہ فون کر رہے ہیں اور سلکیارا ٹنل میں پھنسے 41 کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں اپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔جمعہ کو وزیر اعلیٰ دھامی سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بچاؤ کے کام میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔