مودی کو کلین چٹ کیخلاف درخواست، چار ہفتوں بعد سماعت

   

نئی دہلی 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہاکہ 2002 ء کے گودھرا فسادات کے ضمن میں اُس وقت کے چیف منسٹر نریندر مودی کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی کلین چٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ذکیہ جعفری کی طرف سے دائر کردہ درخواست کی چار ہفتوں کے بعد سماعت کی جائے گی۔ ذکیہ جعفری کے شوہر احسان جعفری سابق ایم پی احمدآباد کی گلبرگ سوسائٹی کے ہولناک فساد میں ہلاک ہونے والے 68 مہلوکین میں شامل تھے۔ احسان جعفری کو فسادیوں نے زندہ جلادیا تھا۔ ذکیہ جعفری نے گجرات ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں ایس آئی ٹی کے خلاف ان کی درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا۔ جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس اجئے رستوگی کی بنچ پر اس مقدمہ کی سماعت ہورہی ہے۔ ذکیہ جعفری کے وکیل نے عدالت عظمیٰ سے درخواست کی ۔