مودی کٹرہ ۔ سرینگر وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کرینگے

   

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی کٹرہ سے کشمیر وندے بھارت ٹرین کا ماہ رواں کے تیسرے ہفتے میں ممکنہ طور پر ضلع ریاسی کے کٹرہ ریلوے اسٹیشن سے افتتاح کریں گے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر کٹرہ سے کشمیر خصوصی طور پر تیار کی گئی وندے بھارت ٹرین کا افتتاح ماہ فروری کے تیسرے ہفتے میں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ممکنہ طور پر اس ٹرین کا افتتاح شری ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن کٹرہ سے کریں گے ۔