مودی کیخلاف ریمارک، سارے گاماپاکے رنراپ کیخلاف ایف آئی آر

   

٭ تریپورہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ نازیبا ریمارک کرنے پر بنگلہ دیش کے سنگر مینل احسن نوبل کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے۔ احسن نوبل زی بنگلہ میوزک ریالیٹی شو ’سارے گاما پا‘ میں گزشتہ سال سیکنڈ رنر اپ تھے۔ گجرات کے انجینئرنگ اسٹوڈنٹ نے بتایا کہ اُنھوں نے احسن نوبل کیخلاف شکایت درج کرائی ہے۔