مودی کی ریالیوں میں شرکت کی قیمت 500 روپئے!

,

   

برقعہ پوش ہندو خواتین کو 5000 روپئے، ششی تھرور کا دلچسپ طنز
نئی دہلی، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایسے وقت جب 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات کیلئے غیر رسمی طور پر بگل بچ چکا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں انتخابی جنگ کیلئے تیار ہوچکی ہیں، حکمراں بی جے پی اور کانگریس کی زیرقیادت اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مختلف مسائل پر طنز و تنقید میں بھی شدت پیدا ہوچکی ہے۔ ان دونوں بڑی جماعتوں کے قائدین سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ایسے ہی تبصرے میں میں کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے وزیراعظم نریندر مودی کے جلسوں میں بی جے پی پر رقم کے عوض عوام کو جمع کرنے کا الزام عائد کیا اور طنزیہ انداز میں ٹوئٹر پر حسب ذیل فقرے درج کئے۔ ٭ قیمتیں !!!
٭ 500 روپئے … مودی کی ریالی میں شرکت کے لئے۔
٭ 200 روپئے (اضافی) اُن کیلئے جو مودی کیاپ پہنیں اور بی جے پی پرچم لہرائیں۔
٭ 5000 روپئے برقعہ پہننے والی ہر ہندو عورت کیلئے جو پہلی صف میں کھڑی ہوکر
’مودی، مودی‘ کے نعرے بھی لگاتی ہیں۔
٭ 6000 روپئے بی جے پی کے اُن ورکروں کیلئے جو راہول گاندھی ریالیوں میں
’مودی ۔ مودی‘ کے نعرے لگاتے ہیں۔